عراق میں کار بم دھماکے سے2 فوجیوں سمیت6 ہلاک
بغداد(امت نیوز)عراقی شہرموصل کے جنوب میں واقع قصبے القریہ میں کار بم دھماکے سے2 فوجیوں سمیت 6 افراد ہلاک اور40 زخمی ہو گئے۔دھماکہ مارکیٹ میں ہوا۔پولیس کے مطابق بارود سے بھری گاڑی ایک ریستوران کے قریب کھڑی کی گئی تھی۔ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم عراقی فوجی حکام نے اس کا الزام داعش پر عائد کیا ہے۔