شادی کا جھانسہ دیکر بیوہ سے زیادتی-زیورات اینٹھ لئے

0

کلرسیداں(نمائندہ امت)شادی کرنے کا جھانسا دے کر پیسے اورطلائی زیورات بھی اینٹھ لئے اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بھی بنا ڈالا۔بیوہ اپنے چچا کے ہمراہ تھانے پہنچ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔آسیہ بی بی بیوہ محمد امین سکنہ کاہلی دھمنوہا نے پولیس کو بیان دیا کہ 14برس قبل میری شادی مسمی محمد امین سے ہوئی تھی جس سے میری ایک بیٹی بعمر 13سال ہے،8برس قبل میرا شوہر فوت ہو گیاتھا اور پھر میں نے اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے والدین کے گھر ڈھوک کنڈ داخلی بالیماہ آ گئی اور ادھر ہی رہائش پذیر ہوں۔میرا خاوند یونین کونسل میں ملازم تھا جس کی پنشن میرے نام ہوئی تھی اور کچھ رقم چار لاکھ روپے میں نے مرکز قومی بچت کلر سیداں میں جمع کروا دی تھی ۔مسمی قمر زمان ولد لعل خان سکنہ پلالہ ملاح خان جو کہ کیری ڈبہ چلاتا ہے کی گاڑی کرائے پر بک کر کے لے جاتی تھی اور اس کے ساتھ آنے جانے کی وجہ سے میری اس سے شناسائی ہو گئی اور اس دوران اس نے مجھے کئی مرتبہ کہا کہ میں بیوہ عورت ہوں میں تم سے شادی کر لوں اور مجھے لالچ دے کر مختلف اوقات میں مجھ سے رقم لیتا رہا۔ اس طرح اس نے ایک مرتبہ مجھ سے مبلغ پانچ لاکھ 80ہزار روپے لے لئے اور پھر دوسری مرتبہ اس نے مجھ سے طلائی زیورات بھی اینٹھ لئے ۔یہ معاملہ چار سال تک چلتا رہا پھر اس نے مجھے کہا کہ وہ شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں وہ میری شادی اپنے ایک دوست مزمل سکنہ چلو میر گالہ سے کرا دے گا جس پر میں نے کسی دوسرے سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ۔مورخہ 10اکتوبر ،میں اپنی پھوپھی مسما تعظیم کے ہمراہ بنک سے پنشن لینے کے بعد قومی بچت چلی گئیں۔جب ہم وہاں پہنچیں تو اسی دوران قمر زمان نے مجھے میرے موبائل پر کال کرکے قومی بچت سے باہر بلوا لیا۔سڑک پر قمر زمان کیری ڈبہ لے کر کھڑا تھا جس نے مجھے کیری ڈبہ میں بیٹھا لیا اور کہاکہ میرے ساتھ چلو واپسی پر اتار دونگااور گاڑی کو لے کر راولپنڈی کی جانب چل پڑااور راستہ میں مزمل سڑک پر کھڑا تھا اسکو بھی ساتھ بیٹھا لیااور مجھے لے کر کہوٹہ روڈ کی طرف چل پڑے اور قمر زمان نے مجھے کہا کہ میں آپ کی شادی مزمل سے کروا نا چاہتا ہوں جس کے بعد وہ مجھے کلر سیداں کچہری میں لے آئے اورمیں نے وکیل کے سامنے رونا شروع کر دیااور شادی سے انکار کر دیا جس کے بعد ان دونوں نے مجھے گاڑی میں بیٹھا لیا اور کہا کہ تمہیں گھر اتار دیتے ہیں لیکن گھر کی بجائے شام پانچ بجے کے قریب یہ دونوں مجھے منگلورہ گاں میں ایک مکان میں لے گئے اور گاڑی باہر کھڑی کر دی اور قمر زمان مجھے مکان کے اندر لے گیا جبکہ مزمل باہر کھڑا رہا ۔اس دوران قمر زمان نے میرے ساتھ زیادتی کی اور مجھے شام گئے تک کمرے میں رکھا اور پھر گاڑی میں بیٹھا کر دونوں مجھے لے آئے اور لونی دربار کے پاس مجھے اتار دیااور مجھ سے 29ہزار روپے کی رقم اور موبائل فون بھی لے لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More