اقوام متحدہ نے فرانس میں حجاب پر پابندی غیرقانونی قراردیدی

0

جنیوا(امت نیوز) اقوامِ متحدہ نے فرانس میں حجاب پر پابندی غیر قانونی قرار دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے اس معاملے پر کہا ہے کہ فرانس کا حجاب پر پابندی کا عمل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ فرانسیسی حکام خواتین کی چہرہ ڈھاپنے پر پابندی اور سیکورٹی کے تناظر میں اقدام کو درست ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ فرانس قوانین پر نظرِ ثانی اور 2 مسلمان خواتین کو ہرجانہ اداکرے۔مسلمان خواتین کے حجاب پر پابندی بلا جواز ہے،فرانسیسی حکام 6میں اس عمل کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ پیش کریں ۔ کمیٹی کے سربراہ یووال شانے کا کہنا ہے کہ وہ اور پینل کے 18ارکان اس پابندی کو جبر سمجھتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2004میں فرانسیسی پارلیمنٹ نے تمام اسکولوں میں چہرے کے نقاب سمیت تمام مذہبی شعائر پر پابندی لگا دی تھی، اور 2010میں قانون کے ذریعے عوامی مقامات پر بھی چہرہ ڈھانپنے پر پابندی لگائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More