ایف بی آر انسپکٹر کی قبر کشائی- اعضا کیمیائی تجزیئے کیلئے محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزری کے علاقے سے تین ستمبر کو ملنے والی ایف بی آر انسپکٹر کی لاش کی عدالتی احکامات پر میڈیکل بورڈنے مجسٹریٹ کی نگرانی میں ماڈل کالونی قبرستان میں سندس اقبال کی قبرکشائی کر کے پوسٹ مارٹم بھی کیا۔تفتیشی افسر کے مطابق متوفیہ کے اعضاءکیمیا ئی تجزیے کے لیے محفوظ کر لیے گئے ہیں، وجہ موت کا تعین کیمائی تجزیہ کی رپورٹ آنے پر ہوگا کہ سندس کا قتل کیا گیا تھا یا اس نے خودکشی کی تھی، مقتولہ کے اہلخانہ کا الزام ہے کہ اسے سسرالیوں نے قتل کیا ہے،کیس میں مقتولہ کا شوہر اور ساس گرفتار اور جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ تین ستمبر کو گزری سے ایف بی آر انسپکٹر سندس اقبال کی لاش برآمدہوئی تھی۔