گورنر سندھ نے کریم آباد چورنگی پر پودا لگایا
کراچی (پ ر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کریم آباد چورنگی پر پودا لگایا۔ اس موقع پررکن قومی اسمبلی اسلم خان بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، جہاں پر موسمی تغیرات کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا اعلان کیا۔ یہ ایک واحد راستہ ہے، جس سے ہم موسمی تبدیلی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔