داتا گنج بخش کی عرس تقریبات کیلئے 1کروڑ مختص
لاہور (خبرایجنسیاں)حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کا 975واں سالانہ عرس مبارک 28اکتوبرکوشروع ہوگا۔ عرس کی تقریبات کیلئے 1 کروڑ روپے مختص کردیئے گئے نگرانی کیلئے103سکیورٹی و کلوزسرکٹ کیمرےنصب ہونگے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا 2000پولیس اہلکارتعینات ہوں گے-عرس28 تا30اکتوبرتک جاری رہےگاتقریبات کا باقاعدہ آغاز 11بجے دن رسم چادرپوشی سے ہوگا،حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن نے پر یس بریفنگ میں کہا کہ مدارس دینیہ اورجامعات کےدرمیان مقابلہ حُسن قرآت ومقابلہ حُسن تقریر25اکتوبر2018کوداتا دربارکمپلیکس میں منعقدہوگا۔حضرت داتاگنج بخش کےعرس مبارک کےموقع پردوروزہ عالمی کانفرنس 26اور 27اکتوبرکوہوگی جس میں وطنِ عزیز پاکستان کےعلاوہ ، معاصردنیاترکی،مدینہ منورہ،لندن، افغانستان ، ایران، یمن، تیونس، برطانیہ، نیویارک اورعراق کی معروف دانشگاہوں اور علمی حلقوں کی معتبر شخصیات شرکت کریں گی۔