بھارتی فوج نےمزید 2 کشمیری نوجوان شہیدکردیئے

0

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں سری نگر کے علاقے نوگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا، نوجوانوں کی شہادتوں کے خلاف حریت قیادت نے آج کلگام تک احتجاجی مارچ کی کال دی ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جب کہ علاقے میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 14 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More