چیف جسٹس نے میڈیا ورکرز کو نوکریوں سے نہ نکالنے کی ہدایت کردی

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا ورکروں کو نوکریوں سے نہ نکالا جائے، میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی عدم فراہمی بنیادی انسانی مسئلہ ہے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق بدھ کو چیف جسٹس کی زیر صدارت الیکٹرانک میڈیا کے بقایا جات سے متعلق اجلاس ہوا،جس میں وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری اطلاعات، صوبائی سیکریٹریز اطلاعات کے علاوہ چیئرمین پی بی اے اور پی بی اے کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں،انہیں ملازمت سے محروم کیا جا رہا ہے،کچھ میڈیا ہاؤسز وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بقایا جات نہ ملنے کی وجہ سے بزنس بند کر رہے ہیں۔ ترجمان چیف جسٹس کے مطابق اجلا س میں اتفاق کیا گیا کہ وفاقی حکومت چار ہفتوں میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کا جائزہ لے۔ پنجاب ، سندھ اور کے پی حکومت نے چار ہفتوں میں میڈیا کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More