سزامعطلی کے خلاف نوازشریف۔مریم کو سپریم کورٹ سےنوٹس جاری

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے ایون فیلڈریفرنس میں سزائیں معطل ہونے کے خلاف نیب کی اپیل پر سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکونوٹس جاری کردیئے،کیپٹن (ر)صفدرکی سزامعطلی کے خلاف عدالت نے کوئی کارروائی نہ کرنے کاعندیہ دیاہے جبکہ نیب وکیل نے کہاہے کہ وہ کیپٹن (ر)صفدرکے حوالے سے مشاورت کے بعدہی عدالت میں کوئی جواب پیش کرسکیں گے ۔عدالت نے نیب کی اپیل سماعت کے لیے منظورکرلی اور فریقین کونوٹسزجاری کردیے ہیں۔سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے نیب کی اپیل پر سماعت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں غلطی کی ہے،سزا معطلی کا فیصلہ 2، 3 صفحات کا ہوتا ہے،ہائیکورٹ نے 43 صفحات کے فیصلے میں کیس پر رائے کا اظہار کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیپٹن صفدرکو ایک سال کی قیدکی سزا ہے ،اتنی معمولی سزا پر نوٹس جاری نہیں کر سکتے،چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایک سال کی سزا ہے،کیا آپ کیپٹن صفدر کے خلاف اپیل کی سماعت بھی چاہتے ہیں؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ یہ ہم آپ کو کل بتادیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کل والی بات چھوڑیں ابھی بتائیں، فی الحال ہم آپ کی طرف سے انکار ہی لکھ لیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More