لاہورہائیکورٹ سےشہبازشریف کی درخواست ضمانت خارج

0

لاہور(امت نیوز)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتےہوئےدرخواست ناقابل سماعت قراردےکرخارج کردی۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی ۔دریں اثنا ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں مزید 15روز کی توسیع کردی۔ نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More