ہنگامہ آرائی کے بعدلسبیلہ سے گارڈن جانے والی سڑک بند

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوارٹرز میں پولیس کی شیلنگ اور مکینوں کے احتجاج کے باعث مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا جس پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ کے بعد لسبیلہ سے گارڈن جانے والی سڑک عام ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ، جس کے بعد گولیمار سے لسبیلہ اور لسبیلہ سے گرومندر جانے والی سڑک پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اس دوران دفاتر جانے والے افراد کی بڑی تعداد بھی پھنسی رہی ، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کی روانی بحال کروانے کی کوشش کرتے رہے۔ اس دوران ٹریفک پولیس کے اہلکار لا تعلق نظر آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More