پی آئی ڈی میں آتشزدگی سے ریکارڈروم – متعدد شعبے جل گئے

0

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ(پی آئی ڈی) میں شدیدآتشزدگی سےریکا رڈروم اوروزیراطلاعات کےدفترسمیت متعددشعبےجل گئے،عمارت کاتقریباً نصف حصہ متاثرہوا1 افسرزخمی ہو گیابعض ملازمین نے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔ورکنگ ڈےہونےکےباعث آگ لگنےکےوقت عمارت میں سینکڑوں افرادموجودتھے،جنہیں فوری طورپر باہر نکالا گیا ، بعض افراد کو فائر بریگیڈ کے عملےسےسیڑھیاں لگاکرعمارت سےنکالا گیا۔پی آئی ڈی کے پروٹوکول آفیسرچوہدری مقبول اپنےاسٹاف اوردیگر ساتھیوں کوبچا کرعمارت سےنکالتے ہوئے زخمی ہوگئے،ان کے دونوں ہاتھ آگ سے متاثر ہوئے ۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے، تاہم عمارت میں لکڑی کا بے تحاشہ کام ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جس نے عمارت کے تقریباً نصف حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم عینی شاہدین کے مطابق فائر بریگیڈکا ہیڈ کوارٹرجائے حادثہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ہونے کے باوجودگاڑیاں آگ لگنے کے تقریباً نصف گھنٹے بعد پہنچیں، لیکن تب تک آگ چھ منزلہ عمارت کی نچلی چار منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت میں مکمل دھواں بھر گیا اور آگ عمارت کے دوسرے حصوں تک بھی پہنچ گئی۔ریسکیو آپریشن اور آگ بجھانے کا عمل 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں فائر بریگیڈ، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا،جبکہ ریسکیوآپریشن کےلیےعمارت کےاردگردتمام سڑکیں ٹریفک کےلیےبندکردی گئی تھیں۔فائرڈیپارٹمنٹ کےمطابق فائر بریگیڈکی 9 گاڑیوں نےتقریباً ڈیڑھ گھنٹےکی کوششوں کےبعدآگ پر قابوپالیا۔پولیس ذرائع کےمطابق بدھ کےروزدو بجے کے قریب عمارت کی پہلی منزل پرواقع الیکٹرانک میڈیا ونگ کے دفتر میں لگنے والی آگ نے تیزی سےپھیلتے ہوئےچار منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس سے الیکٹرانک میڈیاونگ،پی آئی ڈی، بنوولنٹ فنڈکےدفاتر آگ سےشدیدمتاثرہوئےہیں اورخدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے کہ وہاں موجوداشتہارات کاریکارڈ،الیکٹرانک میڈیاونگ کاریکارڈاوراخبارات کاریکارڈآتشزدگی کےباعث ضائع ہوگیا ہے،تاہم وزارت اطلاعات کاکہناہےکہ اخبارات کی آرکائیوزوغیرہ آگ سےمحفوظ رہی ہیں۔وزارت اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہےجوآگ لگنےکی وجوہات جاننےکی کوشش کرےگی اوراپنی رپورٹ وزیراطلاعات کو پیش کرےگی۔وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل نےکہاہےکہ معاملےکی تحقیقات کی جائینگی۔فائربریگیڈحکام کاکہناہےکہ ابتدائی طورپرآگ لگنےکی وجہ شارٹ سرکٹ نظرآرہی ہے،عمارت میں کاغذ،سیاہی اوردیگرکیمیکلزکی وجہ سےآگ کی شدت میں اضافہ ہوا۔وزیراطلاعات نےکہاکہ بروقت کارروائی سےپی آئی ڈی کی عمارت میں آگ پرقابوپالیاگیا،آرکائیواورریکارڈمحفوظ رہا،دفاترمیں ناقص اورفرسودہ نظام کی وجہ سےایسےواقعات ہوتےہیں،پی آئی ڈی میں تمام ریکارڈکوڈیجیٹلائزکیاجارہاہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ملک کی طرح سرکاری عمارتوں کوبھی چلایاگیا، سرکاری دفاترکوسرکاری عمارتوں میں منتقل کیاجائیگا،سرکاری عمارتوں کا کروڑوں میں کرایہ بےانتظامی کانتیجہ ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےبھی آتشزدگی کےواقعےپرتشویش اورافسوس کااظہارکرتےہوئےتحقیقات کامطالبہ کیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More