ترکی نے ای آئی اے چیف کو ثبوت دیدیئے
انقرہ(امت نیوز)امریکی سی آئی اے کی سربراہ کو جمال خشوگی کے شواہد پیش کر دئے گئے۔ ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک انٹیلیجنس نے ترکی کے دورے پر آئی ہوئی سی آئی اے چیف جینا ہاسپل کوسعودی صحافی جمال خشوگی کے استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل اور تشدد کی آڈیو ریکارڈنگ سنا دی جبکہ دیڈیو ثبوت بھی دکھائے گئے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق ترکی کی نیشنل انٹیلیجنس آرگنائیزیشن کے دورے میں سی آئی اے سربراہ کو یہ ٹیپس دیکھنے کی دعوت دی گئی۔ ملاقات میں حکام نے سعودی قونصلیٹ کی عمارت اور قونصل جنرل کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ دریں اثنا ترک صدر کے مشیر سیوک نے اپنےکالم میں الزام لگایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے ہاتھ خون میں رنگے ہوئےہیں۔انہیں خشوگی کے قتل سے بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ امریکہ کو آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔