”پرانی تصویر پر اسکینڈل بننے میں کھلاڑی کا قصور نہیں ہوتا ہے“

0

ابو ظہبی(امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ پرانی تصویر پر کوئی اسکینڈل بنتا ہے تو اس میں کھلاڑی کا قصور نہیں ہوتا ہے۔میڈیا سے بات چیت کے دور ان سرفراز احمد کا اسکینڈل کے اثرات سے متعلق کہنا تھا کہ میں 2005 سے پی سی بی کے ساتھ ہوں، ہمیں اینٹی کرپشن کے لیکچر دیئے جاتے ہیں اور اچھے برے کے بارے میں بتایا جاتا ہے، اگر سب کچھ جان کر کوئی غلط حرکت کرے گا تو وہ اپنے پاوٴں پر خود کلہاڑی مارے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کرکٹ بورڈ سب بتا دیتا ہے لہٰذا پروفیشنل کھلاڑی کی حیثیت سے ہمیں بھی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے اور کوئی بھی غیر قانونی پیشکش ہوتی ہے تو کھلاڑی پی سی بی کو اس بارے میں بتائے۔عمر اکمل اور دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی سٹے بازوں کے ساتھ آنے والی تصویروں سے متعلق انہوں نے کہاکہ جب کھلاڑیوں کے ساتھ لوگ تصویریں بنواتے ہیں تو ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ یہ شخص کون ہے؟ لوگ تصاویر بنواتے ہیں اور آٹو گراوف لیتے ہیں، شرٹس سائن کراتے ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ کسی سے نہ ملو تو طعنہ دیا جاتا ہے کہ بڑے کھلاڑی بن گئے ہیں اور نخرے زیادہ ہیں، اگر پرانی تصویر پر کوئی اسکینڈل بنتا ہے تو اس میں کھلاڑی کا بھی قصور نہیں ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ کرکٹ پر فوکس رہیں لیکن کمرے میں بیٹھے بیٹھے کھلاڑیوں کی انگلیاں موبائل فون پر چلی جاتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More