بلخ اور غزنی میں طالبان حملے – کمانڈر سمیت 8ہلاک
پشاور(نمائندہ خصوصی)افغان صوبوں بلخ اور بغلان میں طالبان حملے میں کمانڈر سمیت 6اہلکارمارے گئے ۔الخندق آپریشن کے سلسلے میں طالبان بلخ اوربغ لان صوبوں میں حملہ کیا۔اطلاعات کے مطابق صوبہ بلخ ضلع شولگرہ کے نوقشلاق اور بوزبائی کے علاقوں میں واقع جنگجووٴں کی چوکیوں پر مذکورہ علاقوں کے 28بڑے گاوٴں جہاں 4000گھرانے رہائش پذیر ہیں حکومت نوازجنگجووٴں سے پاک کرالئے گئے اور وہاں تعینات شرپسندفرار ہو گئے۔دوسری جانب ضلع چم تال کے آہن قلعہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجووٴں کوطالبان کی کمین گاہ کا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں جنگجو کمانڈر عالم خان سمیت 6ہلاک جبکہ 3زخمی اور ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ طالبان نے ایک امریکی گن، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور دیگر فوجی سازوسامان قبضے میں لے لیا ۔صوبہ بغ لان سے اطلاع ملی کہ ضلع پل خمری کے مربوطہ کابل مزار شاہراہ پرطالبان نے فوجی کانوائے پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں ایک راکٹ لگنے سے تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی اورطالبان نے دوآئل ٹینکر اور ایک فوجی ایمبولینس کو قبضے میں لے لیا۔