گڈانی کے سمندر سے مجسمہ برآمد لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے آگئی
حب ( نمائندہ امت ) گڈانی کے سمندر سے مجسمہ برآمد ، سیمنٹ اور دیگر مٹیریل سے تیار کردہ مورتی نما مقامی ماہی گیروں کے جال میں جیسے وہ ساحل پر لے آئے ، مجسمے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گیا، سمندر سے ملنے والی مورتی قدیمی لگتی ہے ،تاہم اس کی تاریخی اہمیت سےآثار قدیمہ کے ماہرین کوئی رائے کرسکتے ہیں ، مقامی ماہی گیروں کی آراء ، بتایا جاتاہے کہ گزشتہ روز مچھلی کے شکار پر جانے والے گڈانی کے مقامی ماہی گیروں کی کشتی شکار میں مصروف تھی کہ جال کھینچتے پر مچھلیوں کے ساتھ ایک مورتی نما مجسمہ بھی جال کے ساتھ پھنس کر آگیا ہے ، جیسے ماہی گیر ساحل پر لے کر آگئے ،بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مورتی مجسمے کی خبر اور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حب کراچی سے اس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی کافی تعداد گڈانی پہنچ گئیں ۔