گنجیرا گرفتاری – سپورٹس بورڈ کی جانب سے نیب کو نامکمل ریکارڈ فراہمی کا انکشاف

0

اسلام آباد(ناصرعباسی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) کی جانب سے نارروال اسپورٹس سٹی منصوبے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دیے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب)نےبھی پاکستان اسپورٹس بورڈ( پی ایس بی) کے سابق ڈی جی اختر نوازگنجیرا کےخلاف مبینہ کرپشن الزامات کی تحقیقات میں تیزی لانےکافیصلہ کرتےہوئے پی ایس بی سےکچھ ریکارڈحاصل کرلیاہے،تاہم پی ایس بی حکام کی جانب سے اپنے آپکو بچانے کےلیے نیب کو 10سال کے بجائے صرف5 سال کا صرف مخصوص ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں کے دوران لیاقت جمنازیم اسلام آباد کی مرمت اور تزئین و آرائش پر اٹھنے والے اخراجات، سابق ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا کی تعیناتی کی سمری رپورٹ اور تعیناتی کا طریقہ کار، پی ایس بی افسران سمیت اتھلیٹس کے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران غیر ملکی دوروں اور ان پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات، پی ایس بی میں ڈیلی ویجز اور مستقل بنیاد پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کی تفصیلات، نارروال سپورٹس سٹی کی تعمیر کیلئے دئیے گئے ٹھیکوں اور ٹھیکے داروں کی تفصیلات شامل ہیں۔حالانکہ نیب کی جانب سےپی ایس بی حکام سے 10سال کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں سال 2008 سے 2018تک دس سالوں کے دوران مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تصدیق شدہ تفصیلات، بیرون ممالک بھجوائی گئی قومی ٹیموں اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی تفصیلات، بیرون ممالک بھجوائے گئے وفود کی تفصیلات ،پاکستان اسپورٹس بورڈ کا 1962کے آرڈیننس اور قومی اسپورٹس پالیسی کی تصدیق شدہ دستاویز، پی ایس بی میں مختلف سہولیات کی فراہمی کےلیے قومی کھلاڑیوں ،شہریوں اور طلبہ کو جاری کردہ ممبر شپ فارم،فیڈریشن کی جانب سے بیرون ممالک ٹیمیں بھجوانے کےلیے جمع کروائے گئے شورٹی بونڈز کی تفصیلات،سال 2013سے اب تک جاری ترقیاتی منصوبوں کاتخمینہ لاگت اورمنظورشدہ رقم کی تفصیلات ،پی ایس بی سے الحاق شدہ اسپورٹس فیڈریشنز کی تفصیلات ،دس برس کے دوران فیڈریشنز کو فراہم کردہ فنڈز کی تفصیلات، نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے کیلئے فراہم کردہ فنڈزکی تفصیلات، پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لیاقت جمنازیم اور کراچی ،لاہور پشاور ، کوٗئٹہ میں قائم پی ایس بی ہوسٹلز کےلیے مختص اور استعمال شدہ فنڈز کی تفصیلات ، دس سالوں کے دوران بیرون ممالک بھجوائی گئی کھیلوں کی ٹیموں ، کھیلوں سے تعلق افراد اور ایجنٹس کی تفصیلات ، 10سالوں میں پی ایس بی میں بھرتی کیے گئے افراد کی تفصیلات، 10سالوں میں حکومت کی جانب سے اسٹیڈیمز کی مرمت وغیرہ کےلیے مختص اور استعمال شدہ فنڈزکی تفصیلات، پی ایس بی بورڈ کی تشکیل کے نوٹیفکیشن اورپی ایس بی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبران کی تفصیلات،پی ایس بی کی جانب سے ہوائی جہاز کے ٹکٹس کی خریداری کی مد میں کیے گئے اخراجات کی تفصیلات،کامن ویلتھ سینئر ریسلنگ چیمپیئن شپ کے لیے فراہم کردہ خصوصی گرانٹ کی تفصیلات ،دس برس کے دوران میسرز یونیورسل انٹر پرائززکو دئیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات، پی ایس بی کی جانب سے خریدی گئی ایل ای ڈ ی لائٹس کی تفصیلات اور ادارے کے حکام کی جانب سے فروخت کیے گئے اسکریپ کی تفصیلات شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More