سعودی امداد-وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل سے نواز شریف کا گریز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں نوازشریف نے سعودی امداد اور وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر کوئی بھی رد عمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔احتساب عدالت اسلام آباد میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف عدالت کے سامنے پیش ہوئے، سماعت سے قبل صحافیوں نے سوال کیا کہ سعودی عرب کی امداد پر کیا کہیں گے، نواز شریف خاموش رہے، صحافیوں نے پھر پوچھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ کان کھول کر سن لیں، این آر او نہیں ملے گا جس پر نواز شریف نے کہا کہ میں نے خطاب سنا ہی نہیں اور میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔