زرمبادلہ ذخائرمیں ساڑھے 45کروڑڈالرزکمی
اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں) زرمبادلہ ذخائر میں کمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کمی سے 14 ارب 29 کروڑ ڈالرزکی سطح پرآگئے جبکہ ڈالرکی قیمت 20پیسے بڑھ گئی۔سٹیٹ بینک کےجاری اعلامیہ کےمطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 45کروڑ 50لاکھ ڈالرزکی کمی کےبعد14ارب 29کروڑ ڈالرزکی سطح پرآ گئےہیں۔ aسٹیٹ بینک کے موجودہ ذخائر 7ارب 82کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 47کروڑ ڈالر کے ذخائر باقی رہ گئے ہیں۔