مزید 6 کشمیری نوجوان بھارت کے ریاستی مظالم کا نشانہ بن گئے

0

لاہور(نمائندہ امت) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے اور قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6نوجوانوں کو شہید کر دیاجس پر ہزاروں کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ ایک دن قبل ڈاکٹر سبزار احمد صوفی اور آصف احمد گوجری کی شہادت کیخلاف مکمل ہڑتال کی گئی اور مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند رہی۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر آج جمعہ کو پورے کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی فوج نےمزید 6کشمیری شہیدکردیئے۔ضلع اننت ناگ میں فائرنگ کرکے4اوربارہ مولا میں محاصرےکےدوران2نوجوانوں کو شہیدکیاگیا ۔ بارہمولہ میں بھارتی فورسزاورکشمیریوں کےمابین شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔اس دوران کشمیریوں کےگھروں میں گھس کرتوڑپھوڑبھی کی گئی جس پرکشمیریوں نےبھارتی فوج کےناروا رویہ اوردہشت گردی کیخلاف شدیداحتجاج کیا۔ راشٹریہ رائفلزکےاہلکاروں نےنہتےکشمیریوں پرآنسو گیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کرتے ہوئےطاقت کا وحشیانہ استعمال کیاجس پربھارتی فوج اورکشمیریوں میں زبردست جھڑپیں ہوئی ہیں۔بھارتی فورسز کے تشدد سےمتعدد کشمیری زخمی ہوگئے۔ راشٹریہ رائفلز اور سی آرپی ایف نے نہتے کشمیریوں پربدترین لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس سےمتعددکشمیری زخمی ہوئےہیں۔ادھر شوپیاں میں بھارتی فوج نے8نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔ حریت قائدین نے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے قتل و غارت کی تازہ لہر کے خلاف آج نماز جمعہ کے بعد مظاہروں کی بھی کال دی ہے۔بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے گزشتہ روز شوپیاں میں دارشالنو میں متعدد گھروں کا محاصرہ کر لیا اورکشمیریوں کو گھروں سے زبردستی باہر نکال کر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔بھارتی اہلکاروں نے 8نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں اور افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج خطے کے امن و استحکام پر یقین رکھتی ہے اور پاک فوج خطےمیں امن و استحکام کی ضامن ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہم جوئی کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے، ہم کشمیری عوام کے تاریخی مؤقف پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More