یورپی عدالت نے توہین رسالت کو جرم تسلیم کرلیا

0

برسلز(امت نیوز )یور پی عدالت نے توہین رسالت کو جرم تسلیم کر لیا۔7 ججز نے آسٹرین ملعونہ کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے متفقہ فیصلے میں کہا کہ نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کا عمل آزادی اظہارنہیں فساد کا باعث ہے۔ 47 سالہ الزبتھ سبا ڈوک نے ایک سیمینار میں توہین رسالت کی تھی۔ مسلمانوں کے احتجاج پر ویانا کی ضلعی عدالت نے اسے 2011 میں جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ملعونہ نے پہلے آسٹرین اپیل کورٹ اورپھر یورپی عدالت میں اپیل دائر کی جو مسترد کر دی گئی۔دوسری جانب ہالینڈ کےملعون رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز نے ایک بار پھر ناپاک جسارت کر ڈالی۔ ملعون کے گستاخانہ ٹوئٹ پر ڈچ سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر اسٹراس برگ میں قائم یورپی یونین کی عدالت برائے انسانی حقوق نے نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی کرنے والی یورپی خاتون کے خلاف تاریخی فیصلہ سنادیا ،جس سے یورپ میں گستاخوں کوناپاک جسارت سے روکنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ یورپی عدالت نے آسٹریا سے تعلق رکھنے والی47سالہ ملعونہ الزبتھ سباڈوک وولف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ویانا کی ضلعی عدالت کی جانب سے اسے سنائی گئی 548ڈالر جرمانے کی سزا برقرار رکھی۔ یورپی عدالت کے7 ججوں نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ حضرت محمدؐکی شان میں گستاخی آزادی اظہار نہیں بلکہ فساد اور انتشار کاباعث ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اظہار رائے کی آزادی اس بات کا نام نہیں ہے کہ اس کی آڑ میں دنیا کی آبادی کی بڑے حصے یا مسلمانوں کی دل آزار ی کی جائے۔ ملعونہ کیخلاف آسٹریا کی عدالت کا فیصلہ درست تھا جو مذہبی ہم آہنگی اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ عدالت نے آزادی اظہار کے حق کو محتاط اور متوازن انداز میں پرکھا اور دوسروں کی مذہبی جذبات کے تحفظ کو بھی مدنظر رکھا۔ ملعونہ الزبتھ سباڈوک وولف نے 2009میں ایک سیمینار میں شان رسالت میں گستاخی کی تھی۔ مسلمانوں کے احتجاج پر 2011میں ویانا کی ضلعی عدالت نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے548ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا ۔ اس پر ملعونہ نے پہلے آسٹرین اپیل کورٹ اور پھر یورپی عدالت میں اپیل دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی۔ دوسری جانب ہالینڈ کے ملعون رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز نے ایک بار پھر نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخی کر دی۔ ملعون کے گستاخانہ ٹویٹ پر پاکستان نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروا یا ۔دفترخا رجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کے مطابق جمعرات کو ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور انہیں پاکستان کی حکو مت اور عوام کےجذبات سے آ گاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ڈچ سفیر کو پاکستان اور عوام کے تحفظات اور اس ضمن میں پا ئی جانے والی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈچ پارلیمنٹرین کی جانب سے جان بو جھ کر بدنیتی کے ساتھ مسلسل دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی نا پا ک کو ششوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر ایسے اقدامات کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ ایسے امتیازی واقعات نفرت اور عدم برداشت کا باعث بنتے ہیں ۔ہا لینڈ کے سفیر نے سیکرٹری خارجہ کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کی حکومت اورعوام میں اس حوالےسے پا ئی جانے والی تشویش سے اپنے ملک کے متعلقہ حکام کو آ گاہ کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More