حلقہ پی بی 5 کا انتخاب کالعدم کرنےکا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی وزیر سردارمسعود علی خان لونی نے الیکشن کمیشن کےحلقہ پی بی 5 دکی کے انتخابات کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ۔سپریم کورٹ نے فریقین کو 29 اکتوبرکو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے .واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے 5اکتوبر کو اپنے فیصلے میں حلقہ پی بی 5دکی کا انتخاب کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے میں 15نومبر کو دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم جاری کیاتھا ۔