این جی اوز معاملے پر مغرب کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے

0

اسلام آباد(امت نیوز)بعض این جی اوز کو پاکستان سے نکلنے کا حکم ملنے پر پاکستان میں تعینات مغربی ممالک کے سفرا کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔ امریکہ ،کینیڈا ، آسٹریلیا،جاپان،ناروے، سوئٹزرلینڈ اور یورپی ممالک کے سفیروں کے وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کے نام خط سے غیرملکی این جی اوز کے بارے میں شبہات مزید بڑھ گئے ہیں کہ آخر یہ ایسی کن سرگرمیوں میں ملوث تھیں جنہیں پاکستان میں رکھنے کی ضد کی جا رہی ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک کی این جی اوز کی جانب سے مختلف حوالوں سے جاسوسی کرائی جاتی رہی ہے ۔ القاعدہ سربراہ اسامہ کو پکڑنے کیلئے امریکی سی آئی اے کے ایما پر این جی اوز کو ہی استعمال کیا گیا ۔غیرملکی این جی اوز نے شکیل آفریدی سے جاسوسی کا کام لیا تھا ۔غیر ملکی سفرا نے پاکستانی حکومت کی جانب سے 18عالمی این جی اوز کو 60یوم میں اپنا کام ختم کرنے کی ہدایات کے بعد تحریر کردہ خط میں پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ ان این جی اوز پر پابندی سے پاکستان کیلئے انسانی ہمدردی کے پروگراموں میں شراکت دار ہونے کے تشخص کیلئے خطرناک ثابت ہوگا اور اس سے سرمایہ کاروں اور عطیات دینے والے ممالک کا پاکستان پر بھروسہ کم ہوگا ۔ آئندہ برسوں میں پاکستان کیلئے غیر ملکی امداد بھی ہوگی ۔غیر ملکی سفیروں نے کہا کہ این جی اوز کی رجسٹریشن میں شفافیت سے کام نہیں لیا گیا ۔انٹرنیشنل این جی اوز اور ان کو عطیات دینے والے ممالک کو بھی رجسٹریشن ختم کرنے پر کوئی مناسب وضاحت نہیں دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More