انڈونیشیا میں سخت گیر اورمعتدل اسلامی تنظیمیں آمنے سامنے آ گئیں

0

جکارتہ(امت نیوز)انڈونیشیا میں مذہبی تنظیم نہضۃالعلماء کے یوتھ ونگ کی جانب سے کالعدم حزب التحریر کا جھنڈا نذر آتش کرنے کے خلاف جکارتہ میں ایک ہزار افراد نے ریلی نکالی۔مظاہرین کے مطابق حزب التحریر کا جھنڈا جلانا توہین مذہب کے زمرے میں آ تا ہے کیونکہ اس پر کلمہ طیبہ درج تھا۔ یوگیاکارتا میں معتدل اسلام کے تصور کو عام کرنے کے حق میں نکالی جانے والی نہضۃالعلماء کی ریلی سے قبل اسکے یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے تصادم کے بعد سخت گیر حزب التحریر کا جھنڈا نذر آتش کر دیا تھا۔ نہضہ العلماء کے جنرل سیکرٹری یحییٰ خلیل ستکوف نے ریلی کی منسوخی کا اعلان کردیا ہے۔حزب التحریر کو انڈونیشی حکومت نے گزشتہ برس کالعدم قرار دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More