چین نے گوادر میں فوجی کردار نہیں مانگا۔پاک بحریہ
بیجنگ(امت نیوز)پاک بحریہ کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ چین نے گوادر میں فوجی کردار نہیں مانگا۔گوادر بندر گاہ صرف مقاصد کیلئے ہے اور اس کی سیکورٹی صرف ہمارے پاس ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ریئر ایڈمرل اقبال نے گفتگو میں کہا کہ چین نےپاکستان سے گوادرمیں اپنی نیول بیس بنانے کی بات نہیں کی۔ گوادر بندرگاہ صرف تجارتی مقاصد کیلئے ہے اور پاک بحریہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ نے اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ گوادر کو چین کے فوجی استعمال کے لئے بھی دیا جا سکتا ہے جبکہ اس حوالے سے بھارت بھی واویلا مچا رہا ہے۔چین نے جبوتی میں اپنی پہلی غیر ملکی نیول بیس قائم کر رکھی ہے۔