آرڈیننس تجدید نہ ہونے سے جماعت الدعوۃ۔ایف آئی ایف بحال
اسلام آباد(امت نیوز) صدارتی آرڈیننس کی میعاد ختم ہونے سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر عائد پابند ی ہٹ گئی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت کے موقع پر حافظ سعید کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور سہیل وڑائچ پیش ہوئے ۔انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گزشتہ حکومت کے صدارتی آرڈیننس کی معیاد ختم ہوچکی ہے جس کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ موجودہ حکومت نے اس آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی اور نہ ہی پارلیمنٹ سے قانون منظور کروایا گیا ہے۔عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود خان نے آرڈیننس کے معیاد کے خاتمے کی تصدیق کی۔