پاکستان کی سیاحت کو جائیں-چینی حکومت کی شہریوں کیلئے مہم
بیجنگ(امت نیوز) چینی حکومت نے اپنے شہریوں کیلئے مہم شروع کی ہے کہ وہ سیاحت کیلئے پاکستان جانے کو ترجیح دیں۔ سرکاری اخبار چائنہ ڈیلی کے مطابق شہریوں کو بتایا جارہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے حوالے سے سب سے موزوں ملک ہے اور پاکستانی شہری چینی عوام کیلئے اچھے جزبات رکھتے ہیں، پاکستان میں بودھا، گندھارا تہذیب، برف پوش پہاڑ، صحرا اور سمندر سب موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چینی شہری سالانہ 120 ارب ڈالر سے زیادہ سیاحت پر خرچ کرتے ہیں۔