چیئرمین بلدیہ ملیر اور لاٹی عہدیداروں کی ملاقات
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ،وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(لاٹی)کے چیف ایگزیکٹو اسلام الدین اور انڈسٹریز کے نمائندوں سے اپنے فتر میں اجلاس کیا۔اجلاس میں یونس چورنگی سے داؤد چورنگی، فیوچر موڑ تک آٹھ ہزار روڈ کی تعمیر کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔جان بلوچ نے کہا کہ عوامی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔روڈ کے تعمیراتی کام سے مسائل بڑھ گئے ہیں۔اسلام الدین نے کہا کہ سڑک کی تعمیر 9ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔