حیسکو کی غفلت نے نوجوان کی جان لے لی

0

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو حکام کی مجرمانہ غفلت نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ ہائی ٹینشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے پرائیویٹ ملازم شدید جھلسنے کے بعد ہلاک ہو گیا اس کی لاش کئی گھنٹے پول پر لٹکی رہی۔ ٹنڈویوسف تھانہ کی حدود گوٹھ بچل گوپانگ میں 35 سالہ پرائیویٹ ملازم رسول بخش ولد خدا بخش گوپانگ ہائی ٹینشن 11ہزار وولٹیج کی مین ٹرانسمیشن لائن پر کام کر رہا تھا کہ اسے زبردست کرنٹ لگا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا اور ہلاک ہو گیا اس کی لاش کئی گھنٹے تک اوپر لٹکتی رہی، معلوم ہوا ہے کہ رسول بخش پرائیویٹ طور پر حیسکو میراں محمد شاہ سب ڈویژن کے عملے کے ساتھ لائنوں کی مرمت کا کام کرتا تھا، جمعہ کو بجلی بند ہونے کے بعد وہ ہائی ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی آ گئی اور وہ کرنٹ لگنے سے فوری ہلاک ہو گیا، واقعہ کے بعد وہاں موجود حیسکو اہلکار فوری بجلی بند کرانے کے بجائے خوف کے عالم میں موقع سے فرار ہو گئے، بعدازاں گاؤں کے لوگوں نے بجلی بند کروا کر رسول بخش گوپانگ کی لاش کئی گھنٹے کے بعد کھمبے سے اتاری اور اس کے گھر پہنچائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More