یورپی مبصرین کاعام انتخابات کی شفافیت پرتحفظات کا اظہار

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے مبصرین نے 25 جولائی کے عام انتخابات کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کا استعمال اطمینان بخش نہیں تھا، الیکشن کمیشن (ای سی پی) نتائج بروقت جاری کرنے میں ناکام رہا، پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہیں ہونی چاہیے تھی۔یورپی یونین کے مبصر مشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے باعث سویلین اونر شپ کم رہی ۔پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افواج کی موجودگی سے کئی ووٹرز نے خود کو محفوظ اور کئی نے غیر محفوظ محسوس کیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) انتخابی نتائج بروقت جاری کرنے میں ناکام رہا۔مشن کے سربراہ مائیکل گاہلر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عام انتخابات میں ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) کے استعمال پر مطمئن نہیں تاہم آر ٹی ایس سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال خوش آئند ہے۔ ضمنی انتخاب میں آر ٹی ایس کی آزمائش کی جاتی تو بہتر تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ الیکشن میں میڈیا اور غیر جانبدار اداروں کو پابندیوں کا سامنا رہا، پولنگ اسٹیشنز کے اندر فوج تعینات نہیں کی جانی چاہیے تھی، فوج کا کام سیکیورٹی فراہم کرنا ہے. فارم 45 امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کو مقررہ وقت پر دئیے جانے چاہئیں تھے۔ مائیکل گاہلر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے فیصلوں، طریقہ کار اور عوامی دلچسپی کے کئی دیگر معلومات کو بروقت رائے دہندگان اور انتخابی عمل کے شراکت داروں تک پہنچانے میں ناکا م رہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More