افغانستان کو شکوے شکایات دور کرنے کی پیشکش
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لئے ہے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نےکہا کہ سی پیک پاک چین تعلقات کا ایک اہم جزو ہے جب کہ افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری اور ان کی ضرورت ہے کیونکہ افغانستان کی ساری تجارت پاکستان کے راستے ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی مسئلے پر شکوہ ہے تو اس پر بات کی جا سکتی ہے۔اپوزیشن اتحاد سے متعلق سوال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جس اتحاد کی باتیں ہو رہی ہیں وہ جمہوریت کے لیے نہیں بلکہ اپنے لیےہے۔