حمز ہ شہباز سے اسلم سیتھی کی ملاقات-تنظیمی معاملات پر بریفنگ
چکوال(نمائندہ امت )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن بہتر ہے اور ضمنی الیکشن کے نتائج نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کا مینڈیٹ جعلی ہے وہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بزرگ مسلم لیگی رہنما ملک اسلم سیتھی سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملک اسلم سیتھی نے حمزہ شہباز شریف کو مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن ضلع چکوال کے صدر کے علاوہ سیکرٹری جنرل کا بھی عہدہ خالی ہے اور حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اندر کافی توڑ پھوڑ ہوئی ہے، لہٰذا ضلع چکوال میں تنظیمی معاملات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حمزہ شہبا زشریف نے مزید کہا کہ چکوال مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور ایک طے شدہ منصوبے کے تحت ضلع چکوال کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ ن کے تنظیمی معاملات پر خصوصی توجہ دی بجائے اور اس ضمن میں جلد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔