سپریم کورٹ نے بھارتی فلمیں – ڈرامے نشر کرنے پر پابندی لگا دی

0

اسلام آباد۔کراچی(محمد فیضان۔مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ ہمارا ڈیم بند کرا رہے ہیں تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں ،جبکہ اسلام آبادمیں چھاپے مارکر400ڈی ٹی ایچ برآمدکرلیے گئے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی سمیت دیگر غیر ملکی مواد دکھانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے چینلز پر بھارتی مواد دکھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی۔چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ بھارتی مواد، وہ ہمارا ڈیم بند کرا رہے ہیں تو ہم ان کے چینلز بھی بند نہ کریں؟عدالت عظمیٰ نے غیر ملکی مواد دکھانے سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے حکم دیا کہ چینلز پر صرف قابل اشاعت مواد دکھایا جائے۔در یں اثناچیف جسٹس کے ا حکاما ت پرملک بھر میں بھارتی چینلز دکھانے والی ڈش ا نٹینا ڈی ٹی ایچ باکسز با لخصوص جادو ڈش اور دیگر ا شیا کے خلاف بھرپور کا رروا ئی شروع کر دی ہے ۔اس کا رروا ئی کے دوران را ولپنڈی ، اسلام آباد سمیت کامرہ میں چھا پے مارے گئے اور کروڑوں روپے کے ڈش ا نٹینا ،ڈی ٹی ایچ باکسز ،ایف ٹی اے ،ایل این بیز ، سیٹلا ئٹ ریسور،سمارٹ ٹی وی ڈیوائسز اور ان سے متعلقہ دیگر سا مان قبضے میں لے لیا گیا ۔ ذرا ئع کے مطابق اس آپریشن کے دوران چھاپہ مار ٹیموں کے ہاتھ یہ ثبوت لگے ہیں کہ یہ ساما ن کن ذرا ئع سے او ر کیسے پاکستان سمگل کرکے لا یا جا رہا تھا۔ ذرا ئع کے مطابق بھارتی ڈش ا نٹینا اور ڈی ٹی ایچ باکسز دبئی سے سمگل کرکے لا ئے جارہے ہیں اور اس میں بھارت کے معروف ا داکار شاہ رخ کی کمپنی جادو کے ڈی ٹی ایچ باکسز بھی شامل ہیں۔ کسٹم حکام کے ذرا ئع کے مطابق ان ڈش انٹینازکی فروخت اور استعمال کے ذریعے بھارت کو سا لا نہ دو ارب ڈالر منتقل کیے جارہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More