تحریک انصاف رہنما کا بیٹا پراسرار گولی لگنے سے ہلاک

0

حیدر آباد (بیورورپورٹ) حیدرآباد کے علاقے بھٹائی نگر قاسم آباد میں تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ایوب شر کا 18 سالہ بیٹا حیدر علی شر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق حیدر علی شر علاقے کی ایک اسٹیٹ ایجنسی کے دفتر میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا، پولیس اطلاع ملتے ہی پہنچی تو موقع پر حیدر علی شر خون میں لت پت پڑا ہوا تھا جبکہ ایک پستول اور شراب کی بوتلیں بھی موجود تھیں، پولیس نے پہلے حیدر علی شر کو قریب ہی جیجل ماں اسپتال پہنچایا اور اس کی موت کی تصدیق کے بعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کی گئی، بھٹائی نگر پولیس کے مطا بق ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حیدر علی شر نے خودکشی کی ہے یا اتفاقی گولی لگنے سے اس کی موت واقعہ ہوئی ہے یا کسی نے اسے قتل کیا ہے اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More