اورنگی سے متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر پکڑا گیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر اورنگی میں کارروائی کرتے ہو ئے متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر شاہد عرف بجنگا کو گرفتار کرکے 44 بور رائفل برآمد کرلی۔ سی ٹی ڈی انچارج مظہر مشوانی کے مطابق متحدہ لندن کے یونٹ 125 اورنگی سےتعلق رکھنے والے ملزم نے ساتھیوں سے ملکر 2010میں مومن آباد میں اے ایس آئی ظہور کو شہید کیا تھا۔ ملزم نے مختلف علاقوں میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے علاوہ بھتہ خوری وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کے بعد سےروپوش ملزم لندن قیادت سے رابطے میں تھا اوراس سے قبل بھی قتل اور دہشت گردی مقدمات میں جیل جا چکاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More