ایمپریس مارکیٹ – پارکوں سے تجاوزات 15 دن میں ہٹانے کا حکم

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بنچ نے ایمپریس مارکیٹ اورشہر کے پارکوں سے تجاوزات 15 دن میں ہٹانے کا حکم دیا ہے۔عدالت نےکہ قرار دیا کہ میئر کراچی کی سربراہی میں مشترکہ ٹاسک فورس صدر کو ماڈل علاقہ بنائےاور تجاوزات کے خاتمہ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے عدالت نے رینجرز کو بھی اس ضمن میں تعاون کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ فٹ پاتھوں پر کھانا کھلانے والے رفاہی اداروںں کو متبادل جگہ فراہم کریں،سماعت کے موقع پر میئر کراچی وسیم اختر ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ ۔کنٹونمنٹ بورڈ واٹر بورڈ حکام و دیگر پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے میئر کراچی سے استفسار کیا کہ تجاوزات خاتمے کیلئے کیا پلان بنایا ہے میئر کراچی نے بتایا کہ صدر کو تجاوزات سے پاک کرکے ماڈل علاقہ بنائیں گے ایمپریس مارکیٹ کا 70 فیصد علاقہ کلیئر ہو چکا ہے باقی بھی جلد ہی کلئیرکرالیں گے۔ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ متعلقہ انتظامیہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں پولیس مکمل تعاون کرےگی ۔ رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ اختیارات دئیے جائیں چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ساتھ ڈپٹی کمشنر علاقہ مجسٹریٹ پولیس و دیگر حکام ساتھ ہوں گے رینجرز بھی معاونت کرے گی میئر کراچی نے جواب دیا کہ آپ کو کام کرکے دکھاؤں گا چیف جسٹس نے کہا کہ آپ صدر کو ماڈل بناکر دکھائیں پھر آگے مرحلے میں دیگر علاقوں پر کام ہو گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More