خیبر پختون کے گرلز اسکولوں میں مردمہمان بلانےپر پابندی

0

پشاور( نیوز رپورٹر ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مشیر تعلیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ گرلز سکولوں میں مثالی تعلیمی ماحول یقینی بنانے کیلئے مرد مہمانوں کے بلانے پر پابندی عائد کی جائے،گرلز سکولوں میں تمام تقریبات کیلئے خواتین ممبران اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں رول ماڈل خواتین کو بطور مہمان خصوصی بلایا جائے اور گرلز کالجوں میں مرد حضرات کے داخلے پر مکمل پابندی لگانے کیلئے صوبے بھر میں اقدامات کئے جائیں۔یہ ہدایات اُنہوں نے مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء الله بنگش سے گذشتہ روزملاقات کے دوران دیں۔ اُنہوں نے کہاکہ گرلز سکولوں میں سالانہ اور دیگر سماجی تقریبات کی سوشل میڈیا پر تشہیر کی حوصلہ شکنی اوربچیوں کو اپنے اقدار معاشرتی فہم و فراست کا شعور اور تعلیم دینے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ مشیر تعلیم نے ان احکامات پر صوبے بھر میں عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔بعد ازاں مشیر وزیر اعلیٰ ضیا ء اللہ بنگش نے وزیر اعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں ہونیو الی تقاریب میں مرد کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی ہے، اس سلسلے میں لڑکیوں کےتعلیمی اداروں کی سربراہوں کے نام مراسلہ ارسال کر دیا گیاہے۔ صوبائی مشیر تعلیم ضیا ء اللہ بنگش نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں مردوں کو بحیثیت مہمان خصوصی شرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ مشیر تعلیم نے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے سکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہونگی اْن میں خواتین ایم پی ایز یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔لڑکیوں کے سکولوں میں مرد حضرات کا داخلہ بند ہو گا۔گرلز سکولوں کی تقریبات یا کسی پروگرام میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی بھی نہیں بلایاجائے گا۔گرلز سکولوں کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر بھی مشتہر نہیں کیا جائیگا۔خواتین سکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More