ناموس رسالت ؐ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے-تحریک لبیک

0

راولپنڈی(سٹی رپورٹر؍خبرنگارخصوصی ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کےمرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، قانون ناموس رسالت295سی کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رہے گی، توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ہالینڈ میں ملعون رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی گستاخانہ جسارت کی مذمت کرتے ہیں حکومت نوٹس لے کر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کو ختم کرے، مملکت خداداد پاکستان میں قرآن و سنت کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے قانون ناموس رسالت کی خلاف ورزی کی گئی تو عاشقان رسول سڑکوں پر نکل آئیں گے اور شدید احتجاج کریں گے مسلمانوں کا بچہ بچہ رسول اللہ کی عزت و حرمت پر جان دینے کیلئے تیار ہے دنیا کی کوئی طاقت محبت رسولؐ کو دل سے نہیں نکال سکتی، تحفظ ناموس رسالت کیلئے ہر صورت جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی شادی ہال ڈھوک سیداں مصریال روڈ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مرکزی سر پر ست اعلیٰ شیخ الحدیث پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے لیے عاشقان رسول کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری نے معزز جج صاحبان کی طرف سے جاری نوٹسز پر کہاکہ تحریک لبیک کو دہشت گرد تنظیموں سے نہ جوڑا جائے۔ہم دہشت گردوں کے خلاف ہیں ان کی کبھی حمایت کی نہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ موجودحکمرانوں کو مسلم لیگ کی سابقہ حکومت کی ذلت سے سبق سیکھنا چایئے اور اس ڈگر پر نہ چلیں۔ بھارت نے جارحیت کی تو افواج پاکستان کے ساتھ مل کر منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیرپیر سید ظہیر الحسن شاہ، مولانا وحید نور رضوی، پیر سید عنایت الحق شاہ سلطانپوری، مفتی قاضی محمد سعید الرحمان قادری،مولانا محمد عبداللطیف قادری، ، پیرمحمد قاسم سیفی، ملک عبدالرؤف ،مولانا ذوالفقار حیدری، منصور رضا قادری، میجر (ر)یعقوب سیفی، تصدق منظور شاہ، سید عرفان، امیر شاہ بخاری ،ملک جاوید اعوان، قاری ابرار حسین رضوی ،محمد عثمان مرزا مولانا پیر محمد طاہر چشتی،صاحبزادہ مشتاق احمد، حاجی محمد رمضان اعوان چشتی ،مولانا محمد شفیق قادری، جی ایم شہزاد،راجہ وسیم سیفی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More