حضرت داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کا آغاز چیف جسٹس کی مزار پر چادرپوشی

0

لاہور (صباح نیوز)علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے975ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کا آغاز مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے مزار مبارک پر چادرپوشی سے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن، وفاقی و زیر مزہبی امور نور الحق،سیکر ٹری اوقاف ذوالفقار گھمن، ایڈیشنل سیکر ٹری اطہر مسعود،ڈائریکٹر جنرل طاہر رضا بخاری، اید منسٹریٹر سکندر ذوالقرنین دیگر صوبائی وزراء اور جج حضرات بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نعت خواں حضرات نے نعتیں بھی پڑھی جبکہ وزیر اوقاف نے اپنی دلکش اور سرور سے بھری آواز میں نعت پڑھ کر زائرین سے داد بھی وصول کیں۔ حسبِ روایت سبیل دودھ کا افتتاح بھی کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے بعد ازاں طاہر رضا بخاری کی تصنیف کردہ کتاب کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ اور اس خطے کے دیگر صوفیاء کی تعلیمات سے اکتسابِ فیض وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ یہ صوفیاء امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے ۔ ان کی خانقاہیں بلا امتیاز مسلک ومذہب ہر ایک کے لیے فیضِ عام کا ذریعہ تھیں۔ ان کے مزارات امن کے مرکز اور محبتوں والفتوں کے امین تھے۔ ان کی درگاہیں علم کے سب سے بڑے مراکز اور تزکیہ وطہارت کے عظیم ترین مسکن تھے۔ آج دنیامیں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے حضرت داتا گنج بخش ؒ اور ان جیسے دیگر دیگر صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا ۔ ہم سب حضرت داتا گنج بخش ؒ کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور انہیں عام لوگوں تک بھی پہنچائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More