گڈز ٹرانسپورٹرزکے احتجاج سے سپر ہائی وےبند

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گڈز ٹرانسپورٹرزنے پانچویں روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئےسپر ہائی وے بند کر دی جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس حکام اور ٹرانسپورٹ اتحاد میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج اتوار کو پانچویں روز بھی جاری رہا، اورگڈز ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیوروں نے سپر ہائی وےکو ٹرک کھڑے کر کے عام ٹریفک کیلئے بند کردیاجس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، اس موقع پراحتجاجی ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ موٹروے پولیس بین الاقوامی قوانین کے مطابق وزن کی پابندی کرائے۔انہوں نے الزام لگایا کہ کہ موٹر وے پولیس کے چند افسران رشوت لے کر زائد وزن کی اجازت کے علاوہ لائسنس کو بغیر تصدیق کے جعلی قرار دے دیتے ہیں۔ احتجاج کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More