یہودی صومعہ پر فائرنگ سے ہلاکتوں پر امریکہ بھر میں پرچم سرنگوں

0

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے حادثے کو یہودی مخالف حملہ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں وفاقی عمارات پر پرچم سرنگوں کرنےپر شہریوں کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ امریکہ کا قومی سیاسی ماحول ہے۔یہودیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے رابرٹ بوئرز نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہودی اس کے لوگوں کی نسل کشی کر رہے ہیں، اس لیے وہ چاہتا ہے کہ تمام یہودی مر جائیں۔ امریکا کے شہر پٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ ملزم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہودی ہماری نسل کشی کر رہے ہیں اس لیے چاہتا ہوں کہ تمام یہودی مر جائیں۔ادھرامریکی ریاست پنسلوانیا کی پولیس کے جاری بیان کے مطابق اس کے پہنچنے سے قاتل رابرٹ گریگوری بوئرز 8مردوں اور 3خواتین کو قتل کر چکا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More