مایوسی میں پی ایس پی رہنما عشرت العباد سے رابطے کرنے لگے

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا ہے کہ وہ نئی جماعت بنا رہے ہیں اور نہ ہی کسی جماعت کا حصہ بننے والے ہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین انیس احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد نئی جماعت بنانا نہیں بلکہ ماضی کے کچھ اختلافات دور کرنا تھا ۔نئی پارٹی کے قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں۔عشرت العباد سے ملاقات پارٹی قیادت کی اجازت سے کی تھی ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب الیکشن میں بد ترین ناکامی کےبعد پاک سرزمین پارٹی کے کئی مایوس مرکزی رہنما مصطفی کمال سے راہیں جدا کرنے لگے ہیں ۔ان میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری رضا رہارون، انیس ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر صغیر شامل ہیں ۔سلیم تاجک اور شکیل عمر بھی انیس ایڈووکیٹ کے ساتھ ہیں جنہوں نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کو نئی پارٹی کا سربراہ بنا نےپر مشاورت شروع کر دی ہے ۔اطلاعات کے مطابق سابق گورنر عشرت العباد سےانیس احمد ایڈووکیٹ نے دبئی میں خفیہ ملاقات نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے کی ۔اس ملاقات میں کراچی کے دیگر رہنماوں سے رابطے پر اتفاق رائے کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More