11منزلہ عمارت میں تمام تعلیمی شعبوں کے دفاتر بننے تھے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایجوکیشن کمپلیکس کا منصوبہ ابتدائی طور پر7 منزلوں پر مشتمل تھا،تاہم بعد میں اسے11 منزلہ کر دیا گیا، جہاں ایک فلور پارکنگ، ایک سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن، ایک پر ایجوکیشن بورڈ، ایک پر ڈائریکٹوریٹ کراچی، ایک فلور پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، ایک پر سیکریٹری،ایک پر وزیر تعلیم اور دیگر پر مختلف دفاتر قائم ہونے تھے۔تمام عمل کو شفاف رکھنے کیلئے ونڈو ٹکٹ سسٹم متعارف کرایا جانا تھا، تاکہ شہر اور صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالوں کو مختلف دفاتر کے دھکے نہ کھانے پڑیں اور ان کے مسائل آسانی سے حل ہو سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More