اہم شخصیت کےرشوت مانگنے پر برطانوی فرم نے ٹھیکہ چھوڑدیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم کے ایک سابق وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ ایجوکیشن کمپلیکس کی تعمیر کیلئے ایک برطانوی فرم کو ٹھیکہ دیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس سے حکومت سندھ کی اہم شخصیت نے حصہ طلب کیا تو اس فرم نے کھدائی کے بعد کام بند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو ختم کرکے پلاٹ ہتھیانے کی منصوبہ بندی تب سے جاری ہے، جب سے اس علاقے میں کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکومت سندھ کے ایک طاقتور سیکریٹری نے اس پلاٹ کو ہتھیانے کی منصوبہ بندی کی، جس طرح کلفٹن میں واقع بے نظیر پارک کے ایک حصے کو ہتھیا کر اس پر شاپنگ مال کی عمارت کھڑی کر دی گئی ہے، جس کی نیب تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2010 میں ہرمنصوبے پر ٹھیکیدار یا فرم سے 3 فیصد رشوت لی جاتی تھی، جو2013 کے بعد 18 فیصد ہو گئی، جبکہ حالیہ دور میں ہر منصوبے پر 50 فیصد حصہ طلب کیا جا رہا ہے، اور جن منصوبوں میں حصہ نہیں ملتا، وہ التوا میں چلے جاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More