عبدالعلیم خان نے مولانا فضل الرحمان کو بی جمالو قرار دے دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے سینئروزیر عبدالعلیم خان نے مولانا فضل الرحمان کو بی جمالو قرار دے دیا اور کہا ہے کہ یہ ایک دوسرے کو بچانے کی تگ و دو میں ہیں۔ احتجاج کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ اپوزیشن کو سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔لاہور میں عرس داتا صاحب کے انتظامات کے جائزہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب نوازشریف اپنی چوری چھپانے کیلئے سب کو ساتھ ملاتے تھے۔ اب آصف علی زرداری خود کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔