لاپتہ ایس پی طاہر خان کا اہلیہ سے رابطہ
اسلام آباد (نمائندہ امت )کے پی پولیس کے لاپتہ ایس پی طاہرخان کا اہلیہ سے رابطہ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میسج میں اہلیہ سے کہا کہ وہ خیریت سے ہیں اور جہاں موجود ہیں وہاں سگنل کا مسئلہ ہے، لیکن جلد گھر پہنچ جائیں گے۔طاہرخان گذشتہ روز تھانہ رمنا کے علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہ پشاور میں تعینات ہیں،ان کی گمشدگی کے حوالے سے وفاقی پولیس نے کے پی پولیس کو بھی آگاہ کردیا تھا۔جبکہ تھانہ رمنا کے علاقے سے ایس پی طاہر خان کے اغوا مقدمہ درج کر لیاگیا،مد عی فر حان احمد الد ین نے پو لیس کو بتا یا کہ گذ شتہ دو روز قبل بر و ز جمعہ کی شام جی ٹین فور سے بھائی لاپتہ ہیں، گمشدگی کی اطلاع ون فائیو پر بھی دی، بھائی پشاور سے اسلام آباد آئے تھے، جمعہ کی شام ساڑھے سات کے بعد رابطہ نہیں ہو رہا ۔پو لیس نے بھا ئی کی مد عیت میں مقد مہ نمبر 450زیر دفعا ت 365ت ت درج کرکے کا روائی شروع کر دی ۔پو لیس کے مطا بق ایس پی طاہر خان کی تلاش کے لیے وفاقی پولیس کی تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے۔