قومی کوچ بھارت سے ہاکی سیریز کے خواہشمند

0

مسقط(امت نیوز) قومی ہاکی چیف حسن سردار نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کے درمیان مقابلے ہونے چاہئیںاس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرویومیں ماضی کے عظیم کھلاڑی حسن سردار نے کہا کہ روایتی حریف کے درمیان مقابلے ہوتے ہیں تو اس سے نہ صرف دونوں ٹیموں کا فائدہ ہے بلکہ شائقین کو بھی زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاک بھارت مقابلے تسلسل کے ساتھ ہونے چاہیے، ایشین چمپئن ٹرافی کا فائنل ہی نہیں بلکہ ہر ایونٹ کا فائنل کھیلنا چاہیے۔حسن سردار نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کو ویسے بھی میچز کھیلنے چاہیے تاکہ کھیل کی حقیقی معنوں میں پروموشن کی جاسکے اس وقت پاکستان ہاکی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی ضرورت ہے تاکہ کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More