ادویات کی غیر قانونی فروخت پر 12 مقدمات ڈرگ کورٹ منتقلی کی منظوری
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کے 12 کیسز ڈرگ کورٹ منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو سند ھ کو الٹی کنٹر ول بو رڈ کا 123 واں اجلا س چیف ڈر گ انسپکٹر سند ھ کے د فتر میں کو الٹی کنٹرو ل بو رڈ کے چیئر مین اسپیشل سیکرٹر ی صحت ( پبلک ہیلتھ ) ڈاکٹر نسیم الغنی سہتو کی ز یر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلا س کا ایجنڈا15نکات پر مشتمل تھا۔جس میں جعلی، غیر مستند،زائد المعیا د،غیر ر جسٹر ڈ ادویات کے کیسز کے علا وہ حکو متی اداروں کو ادویہ سپلا ئی کر نے والو ں کے مختلف کیسز بھی زیر غو ر آئے۔چیئر مین بو رڈ نے ادویات کی غیر قا نو نی خرید و فر و خت پر12کیسز ڈرگ کو رٹ بھیجنے کی منظو ر ی دے دی۔اجلا س میں چیف ڈرگ انسپکٹر سند ھ سید عد نا ن ر ضو ی نےر پو رٹ پیش کر تے ہو ئے جعلی اور غیر قا نو نی ادویہ کے خلا ف ضلعی سطح پر جا ری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلا س میں صو بہ بھر میں ادو یہ کے غیر قا نو نی کا رو با ر کے خلا ف جا ر ی مہم کو تیز کر نے۔ بلیک ما ر کیٹنگ روکنے کیلئے مو ثر کا رروا ئی کا فیصلہ کیا گیا ۔