قاتل ملزمان کی بریت کیخلاف حکومتی اپیل مستردکردی گئی

0

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پولیس اہلکار سمیت 2افراد کے قتل میں ملزمان کی بریت کے خلاف سرکار کی جانب سے دائر اپیل مسترد کردی۔ پیر کودو رکنی بینچ کے روبرو پولیس اہلکار سمیت 2افراد کے قتل میں ملزمان کی بریت کے خلاف سرکار کی جانب سے اپیل پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پیش کیئے گئے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ سرکار کی جانب سے نے ملزم کامران اور فرقان کی بریت کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ علاوہ ازیں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے شرجیل انعام میمن کے زرضمانت کی واپسی سے متعلق درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کے لیئے مہلت دیدی۔ دریں اثنا جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نشتر پارک میں مجلس کے انعقاد کی اجازت سے متعلق دئر درخواست پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو چہلم کی مجلس کے انعقاد کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ہدایت کردی۔ فاضل عدالت نے فریقین کو ڈی سی آفس میں مشاورت کی ذریعے تنازع حل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ عدالت نے سماعت 11نومبر کیلئے ملتوی کرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ تفصیلی دلائل سن کر درخواست سے متعلق مستقل حل نکالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More