کابل میں الیکشن کمیشن پر خود کش حملہ- پولیس اہلکار سمیت 2 ہلاک

0

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں الیکشن کمیشن آفس کے نزدیک خود کش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ننگرہار- غزنی- لوگر اور کنڑ صوبوں میں طالبان حملوں میں 20 کمانڈوز ہلاک- 10 اہلکاروں نے ہتھیارڈال دیئے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علی الصبح پیدل آنے والے ایک شخص نے الیکشن کمیشن آفس کے مرکزی دروازے پر پولیس اہلکاروں کے نزدیک پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ پولیس اہلکار کے ساتھ ایک شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ترجمان گورنر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس نے ملحقہ آبادی میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں حال ہی میں پارلیمانی اور کونسل کے انتخابات مکمل ہوئے ہیں تاہم انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے دفتر پر چار سے زائد بار خود کش حملے ہوچکے ہیں جب کہ صرف انتخابات کے دو روز میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ادھرننگرہار، غزنی، لوگر اور کنڑ صوبوں میں طالبان حملوں میں 20 کمنڈوز ہلاک جبکہ 10 اہلکاروں نے ہتھیارڈال دیئے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے فتح خرکی کے علاقے میں امریکی و افغان کمانڈوز نے طالبان مراکز پر چھاپہ مارا، جنہیں طالبان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑااشدید لڑائی کے نتیجے میں 11 کمانڈوز ہلاک جبکہ متعدد زخمی اور دیگر فرار ہوئے۔ جلال آباد شہر کے قریب شیخ مصری کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس موٹرسائیکل تباہ اور اس پر سوار 2 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔ غزنی شہر کے قریب روضہ کے مقام پر بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار 6 اہلکار لقمہ اجل بن گئے ۔صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے مسلم کے علاقے میں بم دھماکوں سے 2 حکومت نواز جنگجو آصف اور عطامحمد شدید زخمی ہوئے۔ صوبہ لوگر ضلع محمدآغہ کے مامورسلام ہوٹل کے علاقے کابل-گردیز ہائی وے پر طالبان نے وزارت داخلہ کے آفسر محمدشریف ولد محمدنظیر کو قتل کردیا اور ان کی گاڑی کو قبضے میں لی۔ صوبہ بلخ کے ضلع چاربولک کے رہائشی 10 پولیس اہلکار، فوجی اور حکومت نواز جنگجوؤں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے، جن میں عبدالرحیم ولد عبدالوہاب، شیرمحمد ولد خیرمحمد، عبدالقدوس ولد شاہ رسول، احمدولد نظرگل، حبیب اللہ ولد عبدالجبار، عبدالقیوم ولد محمدظفر، محمدطاہر ولد زیارت خان، محمدپائند ولد عبدالحکیم ، عالم خان ولد عطامحمد اور عبداللطیف ولد محمد نواب شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More